توشہ خانہ کیس:عمران خان پر فردجرم عائد، وکلاء کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ

عدالت کی جانب سے عمران خان پر فرد جرم عائد کی گئی تاہم ان کی لیگل ٹیم دستخط کیے بغیر کے کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئی۔

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک  انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ تاہم عمران خان کے وکلاء کی جانب سے کارروائی کا بائیکاٹ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے ، اس سے قبل فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی متعدد مرتبہ ملتوی کی گئی تھی۔ کیونکہ چیئرمین تحریک انصاف عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے 

اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کرلی

عدالت عظمیٰ  نے ارشد شریف قتل کیس کی اسپیشل جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کردی

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

عدالت کی جانب سے عمران خان کو متعدد مرتبہ کہا تھا کہ آپ اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔ لیکن چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے حاضری یقینی نہیں بنائی جارہی تھی۔

گذشتہ روز سے گرفتار چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کی گیا تھا۔

دوران سماعت عمران خان کے وکلاء کی جانب سے یہ درخواست کی گئی کہ یہ کیس کسی اور جج کی عدالت میں منتقل کیا جائے۔ وکلاء کی یہ استدعا عدالت کی جانب سے مسترد کردی گئی۔

عدالتی کارروائی کے دوران ملزم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی ، لیکن عمران خان کی لیگل ٹیم دستخط کیے بغیر کے کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئی۔

متعلقہ تحاریر