وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشد جی بی ہاؤس میں نظر بند؛ نقل و حرکت پر پابندی

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق نقص امن کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی اسلام آباد ہاؤس میں نظر بند کرکے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی ہے ،اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ اور وزیر قانون جی بی بھی ان کے ہمراہ ہیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی  نقل و حرکت پر پابندی عائد کرتے ہوئے  انہیں  گھر میں نظر بند کردیا  ہے ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو چیف کمشنر اسلام آباد کے احکامات پر انہیں گی بی ہاؤس میں نظربند کرتے ہوئے ان کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی مذمت

چیف کمشنر اسلام آباد نے ان کی گرفتاری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔

چیف کمشنر اسلام آباد کے حکم پر جی بی کے صوبائی چیف ایگزیکٹو کو جی بی اسلام آباد ہاؤس میں نظربند کردیا جبکہ گھر کےباہر بھاری سیکیورٹی نفری بھی تعینات کی گئی ہے ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت محدود کی گئی ہے، وزیر داخلہ جی بی شمس لون، وزیر قانون سہیل عباس اور کابینہ کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد کے حکم پر انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جی بی ہاؤس کے باہر پولیس  اور پنجاب رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ صوبے میں پی ٹی آئی کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی گرفتاری روکنے کیلئےجی بی  پولیس کو ‘حفاظتی ڈھال’ کے طور پر زمان پارک لاہور بھی بھیجا ۔

یہ بھی پڑھیے

کور کمانڈر ہاؤس میں آتشزدگی: عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان پر سات مقدمات درج

وزارتِ داخلہ کے ذرائع کے مطابق نقص عامہ کی صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وزیرِ داخلہ جی بی شمس لون اور وزیرِ قانون سہیل عباس کو نظر بند کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے صبح سویرے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی ۔

متعلقہ تحاریر