صدر عارف علوی کا سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر رنج و غم کا اظہار

صدر عارف علوی نے عمران خان کی گرفتاری کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ گرفتاری کے بعد شرپسندوں نے جس طرح سرکاری و فوجی عمارتوں پر حملے کیے وہ قابل مذمت ہیں

صدر مملکت عارف علوی نے پارٹی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر شدید رنج و غم میں مبتلا ہوگئے۔ انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر  رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ملک کی موجودہ سیاسی اور امان و امان کی  صورتحال پر افسوس کا اظہار بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشد جی بی ہاؤس میں نظر بند؛ نقل و حرکت پر پابندی

عارف علوی نے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام میں کہا کہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری اور ان سے بدتمیزی  کے بعد پیدا ہونے والی ملک کی موجودہ صورتحال پرپریشان ہوں۔

صدر نے اپنی پارٹی سربراہ کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں انسانی جانوں کا ضیاع، سرکاری املاک بالخصوص فوجی عمارتوں پر حملوں  کو افسوسناک اور انتہائی قابل مذمت  قرار دیا ۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ احتجاج پاکستان کے ہر شہری کا آئینی حق ہے لیکن اسے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنا چاہیے۔ کچھ شرپسندوں کی غیر قانونی حرکت انتہائی قابل مذمت ہے ۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  عمران خان کی گرفتاری کے بعد شر پسند عناصر نے  جس طرح سے سرکاری املاک بالخصوص سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نقصان پہنچایا ہے وہ قابل مذمت ہے۔

عارف علوی نے کہا کہ ہمیں جبر اور گرفتاریوں کے بجائے دوبارہ سوچنا چاہیے اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہیے۔ میں نے سیاسی اور عسکری قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ  میں امید کرتا ہوں کہ حالات بہتر ہوں گے۔ انہوں نے میں ملک کے تمام شہریوں سے پرامن رہنے کی پرزور اپیل  بھی کی ہے ۔

متعلقہ تحاریر