عمران خان کے حق میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ: توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر حکم امتناع جاری
واضح رہے کہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے دو روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کے حق میں ایک اور بڑی خبر آگئی ہے۔ عدالت عالیہ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی پروسیڈنگ کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ پروسیڈنگ پر اسٹے جاری کردیا ہے۔ عدالت نے حکم امتناع دے دیا ہے۔
توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکنے کے لیے سابق وزیراعظم عمران خان کی چار درخواستیں دی گئیں تھیں۔ درخواستوں میں کہا گیا تھا کہ یہ کیس قابل سماعت نہیں ہے۔
عمران خان کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ اس کیس کو سیشن کورٹ میں بھیجنے کا جو طریقہ کار اپنایا گیا وہ قانون کے مطابق فالو نہیں کیا گیا۔ قانون کے مطابق یہ شکایت پہلے مجسٹریٹ کے سامنے بھیجی جانی تھی ، وہاں سے ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اس کیس کو سیشن کورٹ میں بھجوایا جاسکتا تھا۔
عمران خان کی جانب دائر درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ اس کیس میں بہت سارے خلا ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اس کی ٹھیک سے تحقیقات نہیں کیں، اس لیے یہ کیس قابل سماعت ہی نہیں ہے۔ اس ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو کالعدم قرار دے کر اس کیس کو ختم کیا جائے۔
ایک اور درخواست میں عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کیس کی سماعت پولیس لائنز کے اندر ہوئی ہے، اس نوٹی فیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اور اوپن کورٹ میں اس کیس کو سنا جائے۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں جج پر اعتراض دائر کیا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں متعلقہ جج صاحب نے تحریک انصاف کے وکلاء کے اعتراضات کو بھی آرڈر کو حصہ نہیں بنایا۔
عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے سناتے ہوئے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے دو روز توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی۔









