اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کر دی
وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف اقدام قتل اور بغاوت کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کرتے ہوئے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف الیکشن کمشنر کو خط؛ صوبے کی صورتحال سے آگاہ کیا
لیگی رہنما جاوید لطیف کے عمران خان پر ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت کے الزامات
چیف جسٹس نے کہا کہ بتائیں عمران خان کو مزید کیسز میں کس دن پیش ہونا ہے؟ اسی دن کی تاریخ رکھ دیتے ہیں۔
عدالت نے عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بیان بازی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وکیل محسن رانجھا کی جانب سے دائر اقدام قتل کیس میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
موجودہ صورتحال کے تناظر اور وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے دونوں مقدمات میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔