قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس طلب؛ ترقیاتی پلان اور معاشی اہداف کی منظوری متوقع
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کے اجلاس وفاقی وزراء اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے، نئے مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی پلان کا حجم 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل (این ای سی ) کا اجلاس چھ جون کو طلب کرلیا ہے جس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے ۔
وزیراعظم شبہازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 6 جون کوطلب کیا گیا ہے جس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی پلان اورمعاشی اہداف کی منظوری متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل(این ای سی ) کے اجلاس وفاقی وزراء اورچاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے قومی ترقیاتی پلان کا حجم 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔
اطلاعات کے مطابق وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے جبکہ صوبوں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزہے۔
پی ایس ڈی پی دستاویزکے مطابق سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچرکی بحالی کیلئے 359 ارب، توانائی کے 101 منصوبوں کیلئے 102 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
دستاویزکے مطابق جام شورہ میں 600 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹس کیلئے 12 ارب روپے اورسکھی کناری پاور پراجیکٹ کیلئے 12.5 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
پی ایس ڈی پی دستاویزکےمطابق آئندہ بجٹ میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کیلئے156.4 ارب، پانی کے 82 منصوبوں کیلئے 167 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔
موصول دستاویز میں بتایا گیاہےکہ صحت کی 38 اسکیموں کیلئے 20 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ اور ایچ ای سی کے 152 منصوبوں کیلئے 45 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ کیا جائے گا۔