مضر صحت اور جعلی میک اپ کے سامان کی روک تھام کیلئے کاسمیٹکس اتھارٹی کا قیام
قومی اسمبلی نے خواتین کی آرائش و زیبائش (میک اپ) سے متعلق مسودہ قانون منظور کرلیا، جعلی اور مضر صحت میک اپ کی اشیاء کی فروخت پر تین سال قید با مشقت اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے عائد کیے جائیں گے
ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کے قیام کے مسودہ قانون پارلیمنٹ نے منظور کرلیا ہے۔ میک اپ کے سامان میں ملاوٹ کرنے پر تین سال سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔
پارلیمنٹ نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کے قیام کے مسودہ منظور کرلیا ہے۔ نئے قانون کے تحت میک اپ کے سامان میں ملاوٹ کرنے والوں کو قید کی سزا اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیے
بغیر میک اپ مقابلہ حسن کا سیمی فائنل جیتنے والی دنیا کی پہلی حسینہ کون ہے؟
قومی اسمبلی نے خواتین کی آرائش و زیبائش (میک اپ) سے متعلق مسودہ قانون منظور کرلیا۔ میک اپ کے سامان (کاسمیٹک) میں ملاوٹ پر اب بھاری جرمانے عائد ہونگے، تین سال سزا بھی ہوگی۔
اریخ میں پہلی بار پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس کے مطابق جعلی کاسمیٹک اشیاء بنانے پر تین سال قید با مشقت اور پچاس لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ملے گی۔
پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کے تحت کاسمیٹکس کے معیار، لیبلنگ، پیکنگ، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، تقسیم اور فروخت کو ریگولیٹ کیا جائے گا جبکہ در آمداد اور برآمدات کو بھی منظم کیا جائے گا ۔
نئے قانون کے تحت جعلی مصنوعات بنانے پر سخت کارروائی ،مشینری ضبط اور جعل سازی کے مقام کو سیل کردیا جائے گا۔ مسودہ قانون کے مطابق عالمی کاسمیٹک مارکیٹ کا حجم 341 ارب ڈالر ہے۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2030 تک کاسمیٹکس مارکیٹ 560 بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، 2021 سے 2030 تک عالمی کاسمیٹکس مارکیٹ کی سالانہ شرح نمو 5.1 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
مشال خان ک میک اپ آرٹسٹ کو محبت بھرے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
قانون سازی کا مقصد کاسمیٹکس انڈسٹری کی ترقی، صارفین کے تحفظ کو یقینی بنانا اور قومی معیشت میں کاسمیٹکس کی صنعت کے شراکت کو بڑھانا ہے۔ ایکٹ کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی۔
پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے انتظامی کنٹرول کے تحت خود مختار ادارہ ہوگا۔ اتھارٹی مالی سال کے اختتام کے تین ماہ میں وزیراعظم کو سالانہ رپورٹ پیش کرے گی۔
قومی اسمبلی سے منظورہونے والے پاکستان جنرل کاسمیٹکس اتھارٹی کے قیام کا مسودہ سینیٹ سے منظوری کے بعد صدر مملکت عارف علوی اس پر دستخط کریں گے جس کے بعد یہ باقاعدہ کام بن جائے گا۔