ای سی سی کی ریڈیو پاکستان کیلئے 360 اور اے پی پی کیلئے 340 ملین روپے کی منظوری
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریڈیو پاکستان کے لیے 360 ملین جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان 340 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی ،گوادر ایئر پورٹ کیلئے ساڑھے آٹھ ارب روپے کی گرانٹ منظور کی گئی
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے قومی نشریاتی اداروں کیلئے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منطوری دے دی۔ ریڈیو پاکستان کو360 ملین روپے جبکہ اے پی پی ایجنسی کو 340 ملین روپے ملیں گے۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریڈیو پاکستان کیلئے 360 ملین روپے جبکہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی ) کیلئے 340 ملین روپے کی گرانٹ منظور ی دے دی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
وفاقی بجٹ کا حجم 13ہزار800 ارب روپے ہوگا؛ ایک ٹریلین روپے بجٹ خسارے کا اندیشہ
وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور ریڈیو پاکستان کے لیے 70 کروڑ روپے کی گرانٹ منظوری کی۔
وزیر خزانہ نے ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے پنشنرز کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔اسحاق ڈار نے تین سے چار روز میں مسائل حل کرنے کی ہدایت دی ۔
اجلاس میں حیدرآباد سکھر موٹروے کے لیے 9.5 بلین روپے کی حکومتی گارنٹی کے ساتھ ساتھ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی امدادی سرگرمیوں کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
وفاق کے بعد صوبائی حکومتوں نے الیکشن بجٹ 2023-24 کی تیاری شروع کردی
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ این ڈی ایم اے کے فنڈز امدادی اشیاء کے اسٹاک کی خریداری پر خرچ کیے جائیں گے۔ وزارت انسانی حقوق کیلئے 116.4 ملین روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے ۔
ای سی سی نے49ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمت کے تعین کی بھی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق ملک میں ان ادویات کی قیمتیں پڑوسی ممالک کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے 8.39 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 120 ملین روپے کی منظوری بھی دی گئی۔