اسلام آباد پولیس کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد اور پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی تردید

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی ضمانت  پر ہیں، انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ، علی افضل لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ  چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد ہیں

اسلام آباد پولیس نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد اور تحریک انصاف کے رہنما، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کردی ۔

وفاقی داراحکومت کی پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما اور لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد علی افضل ساہی کی گرفتاری کی تردید کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

عمران ریاض کو کچھ ہوا تو کسی کو بھی نہیں چھوڑونگا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے داماد علی افضل ساہی کو  انسداد دہشتگردی کی عدالت سے باہر سے حراست میں لیا گیا ۔

پی ٹی آئی کے سابق وزیر گولڑہ تھانے میں درج مقدمے کی پیشے کے لیے جودیشل کمپلیکس اسلام آباد آئے تھے جنہیں پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے گرفتار کیا ۔

سوشل میڈیا پر وائرل  ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افضل ساہی کو پولیس  نے گرفتار کیا  مگر اسلام آباد پولیس نے جسٹس امیر بھٹی کے داماد کی گرفتاری سے  انکار کیا ہے ۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی ضمانت  پر ہیں۔ وفاقی پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا ہے ۔

علی ساہی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے میرے موکل کی عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک کی توسیع کی مگر پیشی کے بعد انہیں جوڈیشل کمپلیکس کے پاس سے گرفتارکرلیا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے داماد علی افضل ساہی تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہیں، وہ پنجاب کے سابق صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ تحاریر