پاکستانی شہریوں کو سوئیڈن کا ویزہ لینے ایتھو پیا جانا پڑے گا

سوئیڈن نے پاکستانی سفارت خانے سے ویزوں کا اجراء روک دیا ،اسلام آباد میں سوئیڈش ایمبیسی نے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں اسٹاک ہوم کے ایتھوپیا، بینکاک ، منیلا ،ینگون  کے سفارت خانوں میں ریفر کرنے کا اعلان کیا

سوئیڈن نے پاکستانی سفارت خانے سے ویزوں کا اجراء روک دیا۔ پاکستانی شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ ویزے کیلئے ایتھوپیا میں اسٹاک ہوم ایمبیسی سے رابطہ کیا جائے ۔

اسکینڈینیوین ملک سوئیڈن نے پاکستان میں موجود اپنے سفارت خانے سے ویزوں کا اجراء بند کرتے ہوئے ویزے کے خواہش مندوں کو اسٹاک ہوم ایمبیسی ایتھوپیا ریفر کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون سینیٹر لیڈیا تھورپ سے ایوان میں جنسی زیادتی کے الزامات پر آسٹریلیا میں ہلچل مچ گئی

سوئیڈش حکام کے مطابق پاکستانی شہری جو سوئیڈن کا رہائشی  / ورک ویزا یا حصول تعلیم کے لیے اسٹاک ہوم جانا چاہتے ہیں انہیں ادیس ابابا کی ایمبیسی میں ریفر کیا جائے گا۔

سفارت خانے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ ویزے کے خواہش مندوں کو سوئیدن ایمبیسی کی جانب سے انٹرویو  کال کے بعد ازخود ادیس ابابا  پہنچنا ہوگا ۔

اسکینڈینیوین ملک نے واضح کیا ہےکہ  پاکستانی شہری از خود ادیس ابابا کا ویزہ ور ٹکٹ لیکر وہاں پہنچیں گے ،اس سلسلے میں اسٹاک ہوم ایمبیسی کوئی مدد فراہم نہیں کرے گی ۔

سوئیڈن ایمبیسی کے مطابق  سویڈن جانے کے لیے شینگن ویزا کے لیے پاکستان میں درخواستیں دینے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے، اس کے لیے بینکاک ایمبیسی جانا ہوگا ۔

سوئیڈش حکام کے مطابق پاکستان میں رہنے والے شہری اور رہائشی جو سوئیڈن جانے کیلئے شینگن ویزا کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں، انکی درخواست بینکاک بھیجی جائے گی ۔

ایمبیسی حکام کے مطابق  شینگن ویزا کے خواہش افراد کی درخواستیں بینکاک، ینگون، ہنوئی، ہو چی منہ سٹی، منیلا، سیبو، جکارتہ، بالی، نوم پنہ، کوالالمپور میں بھیجی  دی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

مودی سرکار کی بربریت؛ ڈاکٹر عمر خالد بغیر ٹرائل ایک ہزار دن سے تہاڑ جیل میں قید

درخواست دہندہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کا انتخاب کرے کہ درخواست کہاں دی جائے اور اگر اس ملک کی ضرورت ہو تو منتخب کردہ جگہ پر ویزا کا بندوبست کرے۔

سویڈن کا سفارت خانہ درخواست دہندہ کے منتخب کردہ ملک کو داخلے کے اجازت نامے یا ویزا کے کسی بھی معاملے میں مدد یا معلومات دینے کے قابل نہیں ہوگا۔

متعلقہ تحاریر