سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو گرفتار کرنے کا حکم

سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر سیشن کورٹ نے پی پی رہنما علی حیدر گیلانی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، عدالت نے  تینوں ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا تھا

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما  علی حیدر گیلانی  سمیت دیگر شریک ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر سیشن کورٹ نے پی پی رہنما علی حیدر گیلانی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

سیشن عدالت کے جج امید علی بلوچ نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کی۔عدالت نے  تینوں ملزمان کو فرد جرم کے لیے آج طلب کر رکھا تھا۔

علی  حیدر  سمیت تینوں ملزمان کے وکلاء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی گئیں، الیکشن کمیشن کے وکیل  نے ملزمان کی درخواستِ استثنیٰ پر اعتراض کیا ۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ علی حیدر گیلانی سمیت دیگر ملزمان اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جمعے کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سینیٹ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

77 سالہ شخص کے ساتھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے، بیگم پرویز الہٰی

عدالت نے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کے صاحبزادے  علی حیدر گیلانی ،فہیم خان، کیپٹن ریٹائرڈ جمیل  کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے  ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج علی بلوچ نے  تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ تحاریر