شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات میں سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال

وزیراعظم  شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی سیاسی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر گفتگو کی گئی، جے یو آئی ف کے امیر نے  بجٹ میں قبائلی علاقوں کی بہتری کے اقدامات کی تعریف بھی کی

وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے پرائم منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سمیت اہم معاملات زیر بحث آئے ۔

حکومتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیے

شہباز شریف آئندہ چار سال کے لیے مسلم لیگ (ن) کے بلامقابلہ صدر منتخب

شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال  پر گفتگو کی گئی جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے بجٹ 2023-24 میں ترقیاتی منصوبوں کو سراہا۔ قبائلی علاقوں کی بہتری کے اقدامات کی تعریف بھی کی ۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں کے ضم شدہ اضلاع کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا ۔

مولانا فضل الرحمان نے معاشی و مالی مشکلات کے باوجود بجٹ 2023-24 میں اہم ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کرنے کیلئے وزیراعظم کی غیر متزلزل عزم کی تعریف کی ۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی وزرا نے پہلے 9 ماہ میں 93 غیرملکی دوروں پر کتنے کروڑ روپے اڑادیے؟

وزیراعظم شہباز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر برائے مواصلات مولانا اسد محمود نے بھی شرکت کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف اور جے یو آئی ف کے سربراہ فضل الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود نے ملک کی تیزی سے بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

متعلقہ تحاریر