اسحاق ڈار آپے سے باہر؛ آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر صحافی پر تھپڑ برسادیئے

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو سینیٹر اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف پروگرام  کی بحالی میں ناکامی سے متعلق سوال کرنے پر اے پی این نیوز ایجنسی کے رپورٹر شاہد قریشی کو تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ صحافی کو دھکے دیکر موبائل فون بھی توڑ دیا

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو  سینیٹر اسحاق ڈار غصے میں آپے سے باہر ہوگئے ۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام سے متعلق سوال کرنے پر صحافی کو دھکا دیکر موبائل فون پھینک دیا ۔

اے پی این نیوز ایجنسی کے رپورٹر شاہد قریشی نے آئی ایم ایف معاہدے پر دستخط کرنے میں حکومت کی ناکامی پر سوال کیا تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیے

بجلی کا شارٹ فال ساڑھے 7 ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا؛ 12 سے 16 گھٹنے کی لوڈشیدنگ

اسحاق ڈار نے صحافی شاہد قریشی کو دھکا دیتے ہوئے پوچھا کہ تم چاہتے کیا ہو؟ ۔ اے پی این نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے مطابق انہیں وزیر خزانہ نے تھپڑ مارا اور موبائل پھینک دیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار جمعرات کے روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کے امکان پر ایک صحافی کے سوال پر برہم ہوئے اور اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔

رپورٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار نے شدید ردعمل دیتے ہوئے مجھ پر حملہ کیا اور تھپڑ برسائے اور میرے ہاتھ سے موبائل چھین لیا ۔

رپورٹر نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے  مجھے اپنی گرفت میں لیکر مجھے تھپڑ مارے اور میرا موبائل فون بھی پھینک دیا اور سیکیورٹی اسٹاف کو  بلا کر مجھے زبردستی باہر کی جانب بھیجا گیا ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی وڈیو میں دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ رپورٹر نے آئی ایم ایف پروگرام پر سوال کیا جس پر اسحاق ڈار نے انہیں ہی بنیادی وجہ قرار دے دیا ۔

متعلقہ تحاریر