سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر وزارت منصوبہ بندی کے تحت تقریبات کا آغاز

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ یہ سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) پروجیکٹ سی پیک کی کامیاب دہائی ہے۔  سی پیک کے میگا پراجیکٹس ایک سال میں مکمل کیے گئے

چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) اور آئندہ 12ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے 10 سال مکمل ہونے پر وزارت منصوبہ بندی میں  ایک  تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) میگا پروجیکٹ مکمل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر توانائی نے ملک میں سولر انڈسٹری کے قیام کی نوید سنا دی

چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے 10 سال مکمل ہونے پر وزارت منصوبہ بندی کے تعاون سے سی پیک سیکرٹریٹ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 سالہ تقریبات کا انعقاد سی پیک سیکرٹریٹ میں باقاعدہ آغاز ہوگیاجس سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی خطاب کیا ہے ۔

احسن اقبال نےکہا کہ یہ سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) پروجیکٹ سی پیک کی کامیاب دہائی ہے۔ سی پیک کے میگا پراجیکٹس ایک سال میں مکمل کیے گئے ۔

 وزیرمنصوبہ بندی  نے کہا کہ جب چین نے اپنا بین البراعظمی انٹرپرائز  بی آر ائی شروع کیا تو اس نے اپنے فلیگ شپ پروجیکٹ  سی پیک کے لیے پاکستان کا انتخاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ ایک دہائی کے دوران دونوں ممالک نے متنوع شعبوں میں مضبوط تعلقات استوار کیے ہیں جبکہ دونوں ممالک خود کو آئرن برادرزکہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

اہلیہ عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی چکوال کے ضلعی صدر کے صاحبزادے گرفتار

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس ایک سال میں مکمل کیے جو  شہباز شریف کے وژن کے تحت موجودہ حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی  نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  تحریک انصاف کی حکومت نے  جان بوجھ کر چین پاکستان اقصادی راہداری منصوبوں میں تاخیر کی ۔

متعلقہ تحاریر