9 مئی فسادات کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

عدالت عالیہ نے پولیس کو سابق وزراء کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے جمعہ کے روز 9 مئی کے فسادات کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اہم رہنماؤں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی ضمانت منظور کر لی۔

ممکنہ گرفتاری کے امکان سے پریشان شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے 

میاں نواز شریف (ن) لیگ کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے، جاوید لطیف

اہلیہ عمر سرفراز چیمہ اور پی ٹی آئی چکوال کے ضلعی صدر کے صاحبزادے گرفتار

عدالت عالیہ نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم جاری کیا ہے کہ دونوں  افراد کو کسی دوسرے کیس میں بھی نہ گرفتار کیا جائے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس حکام سے 10 جولائی تک دونوں افراد کے خلاف درج کیسز سے متعلق ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید برآں عدالت عالیہ نے سابق وزراء کو ایک ایک لاکھ (100000) روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز (جمعرات) پشاور ہائی کورٹ (پی ایچ سی) نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اسلام آباد پولیس پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک دن کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

متعلقہ تحاریر