وزیراعظم نے وفاقی دارالحکومت میں ڈولفن فورس کے قیام کی منظوری دے دی
شہباز شریف نے اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں کو روکنے کےلیے فورس کے قیام کی منظوری دے ہے۔
اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کے لیے اسلام آباد میں ڈولفن فورس متعارف کرادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں ڈولفن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
900 اہلکاروں کی بھرتی اور علیحدہ ہیڈ کوارٹر بنانے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ فورس کو 400 جدید ترین موٹر سائیکلیں بھی ملیں گی اور سیف سٹی میں الگ ہیڈ کوارٹر بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
کراچی: بااثر بلڈر سے بھتہ مانگنے پر ایس بی سی اے کے 3 سینئر انسپکٹرز گرفتار
سکھر ملتان موٹر وے ڈاکوؤں کے ڈیرے، فائرنگ سے 2 شہری جاں بحق، ایک اغوا
مزید برآں اسلام آباد پولیس کے 900 اہلکار ڈولفن فورس میں شامل ہوں گے۔
2018 میں، مری میونسپل کارپوریشن نے بڑی شاہراہ پر بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں اور مقامی تاجروں کی جانب سے سیاحوں کو ہراساں کیے جانے کی وائرل ویڈیوز کے بعد محفوظ ماحول فراہم کرنے اور سیاحوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ڈولفن فورس کو تعینات کیا تھا۔
ڈولفن فورس ایک ایلیٹ سیکیورٹی یونٹ ہے جو اس وقت کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائم کیا تھا۔ ترکیہ کی پولیس ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو ٹریننگ دے گی۔