فواد چوہدری کے خلاف بغاوت کیس کی سماعت نہ ہونے پر فرد جرم کی کارروائی موخر
سیشن عدالت نے استثنیٰ کی درخواست قبول کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 7 جولائی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ہفتے کے روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سینئر رہنما فواد چوہدری پر فرد جرم کی کارروائی اس وقت موخر کر دی کیونکہ انہوں نے عدالت سے آج کے روز کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی۔
سماعت کے دوران فواد چوہدری کے وکیل نے ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل موسم کی اچانک تبدیلی کے باعث بیمار ہو گئے ہیں ، اس لیے ان آج کے دن کے لیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔
یہ بھی پڑھیے
9 مئی فسادات کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ سے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور
لال مسجد میں ایک اور ڈرامہ، پولیس کی مولانا عبدالعزیز کو گرفتار کرنے کی ناکام کوشش
جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری کو ہیٹ اسٹروک ہوا ہے؟
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ اگر چوہدری پر فرد جرم عائد کی جائے تو بعد میں لمبی چھٹی لے لی جائے گی۔
بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے استثنیٰ کی درخواست قبول کرتے ہوئے سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔ عدالت نے فواد چوہدری کا اگلی سماعت حاضر ہونے کا حکم دے دیا۔