اے ٹی سی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو 5 مقدمات میں کل  پھر طلب کر لیا

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت اسد عمر، عامر کیانی، جمشید محبوب اور منیر احمد کو بھی 5 مقدمات میں طلب کیا ہے۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

علاوہ ازیں اے ٹی سی کے جج نے پی ٹی آئی کے موجودہ اور سابق رہنماؤں اسد عمر، عامر محمود کیانی، جمشید محبوب اور منیر احمد کو بھی طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو ایک دن میں کئی ریلیف مل گئے: مختلف عدالتوں سے 11 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

لال مسجد کے مولانا عبدالعزیز اور انکی اہلیہ ام حسان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان سمیت دیگر ملزمان کو پانچ مقدمات میں طلب کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ گولڑہ شریف ، تھانہ سنگجانی اور سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمات درج ہیں۔

یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سابق جج راجہ جواد عباس حسن نے عمران خان کی ضمانت کی توثیق کی تھی۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے پر اے ٹی سی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا۔

رمنا تھانے میں درج مقدمے میں عدالت نے علی نواز اعوان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر