توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت پیر تک ملتوی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے وکیل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی درخواست پر جمعے کے روز ملتوی کردی۔

جج ہمایوں دلاور نے ٹرائل کورٹ کی کارروائی کی سماعت کی۔ جس کے دوران عمران خان کی نمائندگی کرنے والے بیرسٹر گوہر علی خان اور ای سی پی کے وکیل دونوں نے سماعت ملتوی کرنے کی مشترکہ درخواست کی۔

یہ بھی پڑھیے

دہشت گردی کے تین مقدمات میں عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شیریں مزاری نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

مشترکہ درخواست کیس نئی کیچری میں منتقل ہونے کی وجہ سے دی گئی تھی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ای سی پی کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔ جس کے باعث انہوں نے عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کی عدالت میں پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ سے متعلق تین الگ الگ مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

متعلقہ تحاریر