عمران خان نے زیبا چوہدری کیس میں معافی مانگ لی

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انہوں پہلے ہی ان کی عدالت میں جاکر خاتون جج سے معافی مانگ لی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کے روز اسلام آباد کی عدالت میں جج زیبا چوہدری کیس میں معافی مانگ لی۔

عمران خان پر اسلام آباد میں ایک جلسے کے دوران تقریر میں جج زیبا کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا تھا اور وہ معافی مانگنے کے لیے خود روسٹرم پر آئے تھے۔

عمران نے بدھ کے روز جج ملک امان کے روبرو کہا کہ ’’اگر میں نے ایک لکیر عبور کی تو میں معذرت خواہ ہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی جج زیبا چوہدری کی عدالت میں معافی مانگنے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

عمران نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سیاسی تقریر کرتے ہوئے خاتون جج کے خلاف شدید غصے میں ریمارکس دیے تھے۔

عمران کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا اور اب معافی مانگ لی گئی ہے، کیس کو اب آگے بڑھانے کی ضرورت نہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے یہاں تک کہا کہ یہ کارروائی ’بیگانی شادی مائی عبداللہ دیوانہ‘ والی بات ہے۔

فاضل جج نے پھر استغاثہ سے پوچھا کہ کیا وہ دلائل دیں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں موجود نہیں ہیں۔

عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اور خاتون جج کو کیس میں متاثرہ فریق کیوں نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے بعد جج ملک امان نے کارروائی میں وقفے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ تحاریر