خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت پیر کے روز غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کی ، جس دوران عمران خان کی جانب سے وکیل انتظار حسین پنجوٹھا نے دلائل دیئے۔

عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل کمرہ عدالت میں موجود ہیں ، لیکن سیکیورٹی خدشات کے باعث اوپر نہیں آسکے۔ اس طرح انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عمران خان کی غیر موجودگی میں حاضری لگائی جائے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبات کی فحش ویڈیوز کا معاملہ: پولیس کا کریک ڈاؤن، بہاولپور یونیورسٹی کے تین آفیسر گرفتار

سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں عمران خان کو 9 اگست تک ریلیف فراہم کردیا

تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش ہونا لازمی ہے کیونکہ یہی قانون ہے۔

اس کے بعد عمران خان خود عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت اگلے دن مقرر کی جائے۔ تاہم عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا فیصلہ صادر کردیا۔

متعلقہ تحاریر