توشہ خانہ کیس: جج کا عمران خان کے وکیل کو آج گواہوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا ک آج فہرست پیش نہ ہوئی تو ان کے موکل سے ایسا کرنے کا حق واپس لے لیا جائے گا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے آج گواہوں کی فہرست پیش نہ کی تو ان کے موکل سے ایسا کرنے کا حق واپس لے لیا جائے گا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت میں پیش ہوئے، عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری اور مرزا عاصم بیگ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کا بیان ریکارڈ، اپنے حق میں شواہد پیش کرنے کا اعلان
رضوانہ تشدد کیس: سول جج کی اہلیہ صومیہ عاصم کو پھر عبوری ضمانت مل گئی
عمران خان کے وکیل خالد یوسف نے جج کو بتایا کہ سینئر وکیل خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، اس لیے دوپہر تک کا وقت دیا جائے۔
اس پر ای سی پی کے وکیل سعد حسن نے کہا کہ ‘آج انہیں گواہوں کی فہرست عدالت میں پیش کرنی تھی۔’
جج دلاور نے پی ٹی آئی سربراہ کے وکیل سے کہا کہ اگر آج گواہوں کی فہرست پیش نہ کی تو ان کا حق معطل کر دیا جائے گا۔
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت دوپہر تک ملتوی کر دی۔









