غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں

غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا تھا عمران خان ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے بنی گالہ میں موجود نہیں تاہم آج وزیراعلیٰ پنجاب اور مونس الہیٰ نے پی ٹی آئی چیف سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں

صحافی غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بنی گالہ میں موجود ہیں۔ غریدہ فاروقی نے کا کہنا تھا کہ عمران خان ممکنہ گرفتاری کی وجہ سے بنی گالہ میں موجود نہیں ہیں۔

 غریدہ فاروقی نے رات گئے ٹوئٹرپراپنے ایک پیغام میں دعویٰ کیا کہ عمران خان اس وقت بنی گالہ میں نہیں ہیں۔ وہ ممکنہ گرفتاری کے وجہ سے راولپنڈی جلسے کے بعد بنی گالہ کی بجائے کہیں اور چلے گئے۔ کہا جارہا ہے کہ وہ پنڈی میں ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

غریدہ فاروقی، مشبر لقمان، اور وقار ستی کو ایک جیسے ٹوئٹ کرنے پر کڑی تنقید کاسامنا

غریدہ فاروقی کے دعوے کے برعکس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنی گالہ میں ہی موجود تھے۔ آج انہوں نے بنی گالہ میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور انکے صاحبزادے مونس الہیٰ سے ملاقات کی۔

عمران خان اور چوہدری پرویز الہیٰ کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور ملک بھر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے کی مذمت بھی کی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ سے ملاقات کے بعد عمران خان کی زیرِصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں تمام مستعفی ممبرانِ قومی اسمبلی شریک ہوئے۔

عمران خان کی بنی گالہ میں موجودگی پرغریدہ فاروقی پھر سے تنقید کی جارہی ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ الحمدللہ چیئرمین عمران خان بنی گالا میں ہی ہیں وہ نواز شریف کی طرح بھگوڑے نہیں ہیں۔

قاسم سوری کا کہنا تھا کہ کرائے کے  لفافی چینل اور صحافی اپنے لفافے حلال کرنے کے چکر میں روایتی بے غیرتی پرعملدرآمد  کرتے ہوئے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر