عمران خان کی درخواست پر آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو نوٹس جاری

سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں اپنے اوپر سے دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی دہشتگردی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر پولیس کے اعلیٰ حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے عمران خان کی درخواست پر آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کی لائیو تقریر پر پابندی، اسلام آباد ہائی کورٹ سے پیمرا کا نوٹی فیکیشن معطل

شہباز گل کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع

مدعی مقدمہ نے اپنی درخواست میں مجسٹریٹ اور ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

عمران خان کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس حکام سے 8 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست گزشتہ روز اپنے وکلاء کے ذریعے درج کرائی تھی۔

عمران خان نے اپنے درخواست میں استدعا کی ہے کہ میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

متعلقہ تحاریر