قیام امن اور استحکام کےلیے علماء کا کردار بہت اہم ہے، صدر مملکت

ڈاکٹر عارف علوی سے نامور مذہبی اسکالر جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔

سکھر: صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن اور استحکام کے لیے علماءکرام کاکردار بہت اہم ہے ،علماءکرام کی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں،علمائے کرام فلاحی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایوان صدر میں نامور مذہبی اسکالر جامعہ اشرفیہ سکھر کے مہتمم و صدر حضرت مولانا ڈاکٹر محمد اسعد تھانوی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

یہ بھی پڑھیے

آبی گزرگاہوں کی بحالی کے لیے سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے دھرنے کی دھمکی دے دی

سیلاب سے نمٹنے میں ناکامی، سپریم کورٹ میں سندھ حکومت کیخلاف درخواست

وفد میں جامعہ اشرفیہ سکھر کے نائب مہتمم حافظ قاری احمد مصطفی تھانوی ، خطیب جامع مسجد سکھر قاری جمیل احمد بندھانی و دیگر علماءکرام شریک تھے۔

ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال ، بڑھتی ہوئی مہنگائی سمیت دینی مدارس ، مساجد و دیگر مذہبی و شریعی معمالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی ملاقات میں صدر مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے علماء کرام کے دینی اور ملی کردار کو سراہا اور زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مذہبی و شریعی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ تحاریر