اسلام آباد پولیس کا ٹرانس جینڈرز کو بھرتی کرنے کا اعلان
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شائع کیے گئے ایک اشتہار میں 1668 آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئی بھرتیوں میں خواجہ سراہوں کو کوٹہ بھی رکھا گیا ہے، خواجہ سرا اپنی صنفی شناخت کے مطابق ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق ایکٹ 2018 ) کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں

اسلام آباد پولیس نے محکمے میں ٹرانس جینڈر کو بھی بھرتی کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں 1668 آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شائع کیے گئے ایک اشتہار میں 1668 آسامیوں کے لیے بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ نئی بھرتیوں میں خواجہ سراہوں کو کوٹہ بھی رکھا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر اینٹی ہراسمنٹ ہاٹ لائن قائم کردی گئی
پولیس کے اشتہار کے مطابق خواجہ سرا اپنی صنفی شناخت کے مطابق ٹرانس جینڈر پرسنز (تحفظ حقوق ایکٹ 2018 )کے مطابق درخواست دے سکتے ہیں ۔
درخواست دہندگان کو اشتہار کی اشاعت کے 15 دنوں کے اندر آئی سی ٹی پولیس کی ویب سائٹ www.made کے ذریعے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق نامکمل درخواستیں قابل قبول نہیں ہوگئیں جبکہ درخواست دہندگان کی جانب سے درست معلومات فراہم نہ کرنے پر قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ 2018 خواجہ سراہوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ٹرانسجینڈر ایکٹ نافذذ کیا گیا تھا جس کے تحت ملک میں خواجہ سراہوں کو قانون طور پر تسلیم کرنا تھا ۔
ٹرانسجینڈر ایکٹ کا مقصد خواجہ سرا افراد کو مساوات فراہم کیا جانا ہے اس سے انہیں غیر خواجہ سرا افراد کی مانند تمام فوائد حاصل کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔









