اسلام آباد کے بزرگ وکیل آئیسکو کی من مانی بلنگ سے پریشان
اسلام آباد کے بزرگ وکیل اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (آئیسکو) کی من مانی بلنگ سے پریشان آگئے،چیف جسٹس سپریم کورٹ سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کی اپیل کردی۔
سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے بزرگ وکیل کی وڈیو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیے
سینٹورس شاپنگ مال میں آگ، نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر لگائی
اسلام آباد پولیس کا ٹرانس جینڈرز کو بھرتی کرنے کا اعلان
بزرگ وکیل نے بتایا کہ پچھلے ماہ ہمارا 84 ہزار 286روپے کا بل آیا جو کم کرکے 40ہزار روپے کیاگیا جو ہم نے ادا کردیا۔اس ماہ پھر 98 ہزار 315 روپے کا بل بھیج دیا گیا ہے جبکہ ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سمجھ نہیں آتا کہ ایک مہینے میں اتنا بڑا بل کیسے آسکتا ہے،کم ازکم بجلی والوں سے پوچھا جائے کہ وہ ٹیکسز کس مد میں لگاتے ہیں۔
ایک وکیل کی فریاد pic.twitter.com/QhDHpQXMka
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) October 10, 2022
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے، یہ عوام الناس کو بلاوجہ تنگ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئیسکو کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، میری گزارش ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس معاملے کا از خود نوٹس لیں۔