ممنوعہ فنڈنگ کیس: اسلام آباد ہائی کورٹ سے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 18 اکتوبر تک پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حفاظتی کی درخواست پر سماعت کی اور ان کی حفاظتی ضمانت 18 اکتوبر تک منظور کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ہاشم ڈوگر کا استعفیٰ: عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اختلافات مہنگے پڑ گئے

ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کے خلاف مقدمہ درج، گرفتاری کی اجازت بھی مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 ہزار کے ضمانتی مچلکوں پر سربراہ تحریک انصاف کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ہائی کورٹ نے کہا اگر درخواست گزار نے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت کا کہنا تھا اگر اسپیشل کورٹ نے آپ کی درخواست نہ سنی تو ہم درخواست کو سنیں گے اور اسپیشل کورٹ نے درخواست پر سماعت کی تو یہاں سے درخواست غیرموثر ہو جائے گی۔

وکیل صفائی سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ دو درخواست گزاروں کی درخواست پر عدالت نے سماعت سے معذرت کی ہے ، عدالت نے یہ کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہیں ، اب پیر کو یہ پٹیشن سنیں گے۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 18 اکتوبر تک پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر