عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی
درخواست دائر کرنے والے شہری کی طرف سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کی گئی تھی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مقدمہ کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیے
نشتراسپتال واقعہ: لاپتہ افراد یا اعضاء کی فروخت، معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا
شاہ زیب قتل کیس: سپریم کورٹ سے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی بریت کا حکم صادر
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے اور ایک بیٹی کا کاغذات نامزدگی میں ذکر نہیں کیا۔
درخواست دائر کرنے والے شہری کی طرف سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جس پر عدالت نے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ساجد نامی شہری نے عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔