عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کی استدعا کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اٹھارٹی کواس طرح کی مزید آڈیو لیکس کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیولیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ درخواست میں عدالتی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
آڈیو لیکس کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، مریم اورنگزیب
تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن یا مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست میں وزارت داخلہ، دفاع اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں عدالت عظمیٰ سے تحقیقاتی کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ حکومت اورمتعلقہ اٹھارٹی کواس طرح کی مزید آڈیو لیکس کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔
عمران خان نےعدالت سے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے جبکہ وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر کی آڈیو لیکس کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آڈیو لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانے کی منظوری دی تھی تاہم تحریک انصاف نے ایف آئی اے کی تحقیقات کو مسترد کردیا تھا۔
واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مبینہ آڈیوز لیکس ہوئیں تھیں جس میں عمران خان امریکی سازشی خط کے حوالے سے اسد عمر، شاہ محمود قریشی سے گفتگو کررہے تھے ۔
عمران خان کی ایک اورآڈیو لیک بھی ریلیز کی گئی تھی جس میں وہ تحریک عدم اعتماد کے دوران ارکان قومی اسمبلی کی خریداری سے متعلق بات چیت میں مصروف تھے ۔