اسلام آباد کا لاک ڈاؤن: وفاقی پولیس کا راستے کھلوانے کے لیے سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو خط

وفاقی پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ائیرپورٹ جانے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ آرٹیکل 149،97 اور 151 راستوں کی حفاظت کا حق دیتا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے ائیرپورٹ جانے والے لاہور پشاور موٹروے پر ٹریفک بحال کرنے کے لئے اقدامات کی اجازت مانگ لی۔ وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے بعض داخلی راستے اور راولپنڈی کی شاہراہیں تحریک انصاف کے کارکنان کے احتجاج کے باعث بند ہیں۔

وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیف کمشنر کو لکھے گئے خط میں وفاقی پولیس نے اسلام آباد ائیرپورٹ جانے والے لاہور  پشاور موٹروے کو کلیئرکرنے کی اجازت مانگی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی کی جانب سے وزیرآباد واقعے کی ایف آئی آر مسترد: دھرنے کی کال: اداروں اور عوام میں تصادم کا خطرہ

تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کردیئے

وفاقی پولیس کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ ائیرپورٹ جانے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ آرٹیکل 149،97 اور 151 راستوں کی حفاظت کا حق دیتا ہے۔

ائیرپورٹ کا شمار اہم تنصیبات میں ہوتا ہے، ائیرپورٹ جانے اور آنے والے راستے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہٰذا آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہیے۔

خط میں کہا گیا ہے  کہ اسلام آباد پولیس کو راستے خالی کرانے کا مکمل اختیار دیا جائے اس حوالے سے تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چاہیے کہ 3 ٹول پلازوں تک رسائی دی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ وفاقی دارالحکومت کے ائیر پورٹ سے متصل علاقے ٹھلیاں اور پشاور موٹروے کے راستے میں رکاوٹیں ملکی اور غیر ملکی افراد کی ایئرپورٹ آمد میں میں مشکلات کا باعث ہوسکتی ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ اور راستے انتظامی طور پر پنجاب کی حدود میں ہیں، وفاقی دارالحکومت تک رسائی کے لیے  سفارت کار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتے ہیں، تمام وی وی آئی پیز کی نقل و حرکت اسی راستے سے ہوتی ہے، اس لیےائیرپورٹ پر ناخوشگوار واقعہ ملک  کے لیے بدنامی کا باعث بن سکتا ہے۔

متعلقہ تحاریر