عمران خان ٹوئٹر پر شہباز شریف سے زیادہ پسند کیے جانے والے رہنما
قومی کرکٹ ٹیم کی جیت پر مبارک باد کے پیغام سے حوالے سے سائبر ماہرین نے کہا کہ عمران خان کے پیغام کو ایک کروڑ 45 ہزار افراد نے پسند کیا جبکہ 32 ہزار سے زائد افراد نے اسے بھی ریٹویٹ کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کے پیغام کو صرف 33 ہزار افراد نے پسند جبکہ ساڑھے 4 ہزار نے ریٹویٹ کیا

وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنے اپنے ٹوئٹرہینڈلزسے قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت پر مبارک باد دی تاہم عمران خان کے پیغام میں عوام کی پسندیدگی کا زیادہ عنصر دیکھا گیا ۔
آسٹریلیا میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتح پر وزیراعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں زبردست واپسی پر مبارکباد کے مستحق ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلا سیمی فائنل: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے نیوزی لینڈ سے جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کے جذبے، عزم اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میگا ایونٹ میں شاندار واپسی مبارک باد کے حق دار ہیں۔
Passion, commitment & discipline
Well done Team Pakistan 🇵🇰 for an incredible come back.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 9, 2022
تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ عظیم فتح پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک ہو۔
ایک شاندار جیت سمیٹنے پر بابر اعظم اور ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022
سوشل میڈیا پر نظر رکھنے والے ماہرین نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے زیادہ سابق وزیراعظم کے ٹوئٹ کو زیادہ پسند کیا گیا جبکہ ان کے ٹوئٹر پیغام کو بھی شہباز شریف کے پیغام سے زیادہ ریٹویٹ کیا گیا ۔
سائبر ماہرین نے بتایا کہ عمران خان کے پیغام کو 145 ہزار افراد نے پسند کیا جبکہ 32 ہزار سے زائد افراد نے اسے ریٹویٹ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے پیغام کو صرف 33 ہزار افراد نے پسند جبکہ ساڑھے 4 ہزار نے ریٹویٹ کیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا جس پر صدر مملکت ،وزیر اعظم ، ڈی جی آئی ایس پی آر اور عمران خان نے ٹیم کو مبارک دی تھی ۔









