اسلام آباد ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار خاتون سے مبینہ ہراسانی کا انکشاف
دو گاڑیوں میں تصادم کے بعد جائے حادثہ پر جمع ہونے والے تماش بینوں نے لہولہان شوہر کو گاڑی میں چھوڑدیا، نائٹ ڈریس میں ملبوس خاتون کو باہر نکالنے کے بعد اس کے کپڑے اتارے اور سڑک پر گھسیٹا، اسپتال لے جانے کے بہانے گاڑی میں ڈال کر لے گئے، عینی شاہدین

اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار حادثے میں شوہر کے ساتھ زخمی ہونے والی خاتون سے مبینہ طور پر ہراسانی کا انکشاف ہوا ہے۔
واقعے کے عینی شاہد سوشل میڈیا صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ جائے حادثہ پر جمع ہونے والے ہجوم نے زخمی شوہر کو گاڑی میں چھوڑ دیا اور حادثے میں لباس پھٹنے کے بعد قابل اعتراض حالت میں موجود ان کی اہلیہ کوزبردستی گاڑی میں لے گئے۔
یہ بھی پڑھیے
کسی بھی ٹرینڈ پر محض ٹوئٹ کرنا کوئی جرم نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
وفاقی پولیس نے تحریک انصاف کے تین اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے
سمیر حمیر نامی ایک عینی شاہد کے مطابق”ہم نے اپنی ایک ملاقات سے واپسی پر دیکھا کہ اسلام آباد ہائی وے بلاک ہے اور 2 گاڑیوں سے دھواں اٹھ رہا ہے“۔
View this post on Instagram
انہوں نے اپنے ٹوئٹر تھریڈ میں مزید بتایا کہ” حادثے کا شکار ایک گاڑی میں ایک جوڑا پھنسا ہوا تھا لہٰذا ہم نے اپنی کاریں کھڑی کیں اور مدد کیلیے دوڑے لیکن ان کی مدد نہیں کرسکے کیوں کہ وہاں ٹنوں کے حساب سے تماشائی کھڑے تھے اور ان کی بے بسی سے لطف اندوز ہورہے تھے“۔
A couple was trapped in one of the crashed vehicles therefore we parked our cars and rushed to help them and couldn’t help but notice tonnes of TAMASHAIS (By Standers) standing and enjoying their misery.#IslamabadAccident
2/n
— Mahd (@MAHD_15_oct) November 11, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ” گاڑی میں موجودخاتون بے ہوش تھیں جنہیں وہاں موجود مردوں کےہجوم نے باہر نکالااور نامناسب طریقے سے چھونا شروع کردیا اور اور مردوں کے جھنڈ نے اسے گاڑی سے باہر نکالا، اسے ‘نامناسب طریقے سے’ چھونا شروع کر دیا اور اس کے کپڑے اتارنا شروع کردیے،ہم ان جانوروں کے پاس پہنچے اور انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن وہ ہم سے تعداد میں بہت زیادہ تھے اور جھگڑنا شروع ہوگئے، انہوں نے ہمیں بتایا کہ وہ خاتون کو پمز اسپتال لے جارہے ہیں“۔
They outnumbered us largely and told us they were taking her to the hospital.
We rushed back to the car to her severely injured husband who was bleeding, his primary concern was the woman’s safety even in his condition.#IslamabadAccident
4/n
— Mahd (@MAHD_15_oct) November 11, 2022
نوجوان عینی شاہد نے مزید بتایا کہ”ہم گاڑی میں موجودخاتون کے شدید زخمی شوہر کے پاس پہنچے جن کی ناک اور منہ سے خون بہہ رہا تھا ، لیکن انہیں اصل فکر اپنی اہلیہ کی حفاظت کی تھی۔ اس دوران خاتون کو لے جانے والے افراد انہیں گاڑی میں لے کر بھاگ گئے، بلانے پر انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس کے شوہر کو رکھنے کے لیے جگہ نہیں ہے“۔
”usko mere saath rakho, mujhe uske paas leke jao, humein ek hi hospital leke jao”
The men left with his wife, ABUSED her while she was unconscious and the traffic police, the people around just watched it all happen.#IslamabadAccident
6/n
— Mahd (@MAHD_15_oct) November 11, 2022
نوجوان نےصارف نے مزید لکھا کہ”ہم نے خاتون کے شوہر کو دوسری کار میں بیٹھنے میں مدد کی جس کا خون بہہ رہا تھا اور وہ چیخ رہا تھا۔اور بس ایک ہی بات کہے جارہا تھاکہ اسکو میرے ساتھ رکھو،مجھے اس کے پاس لےکر جاؤ، ہمیں ایک ہی اسپتال لے کر جاؤ، اُن لوگوں نے اس کی بیہوش اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی کی اور اسے ساتھ لے گئے اور وہاں موجود ٹریفک پولیس اور دیگر شہری تماشا دیکھتے رہے“۔
Please dont hop the bandwagon and be an effective tast force.
Credits :
Instagram/isbstreetscene
Instagram/sameer.humair #IslamabadAccident12/12
Please Retweet and Tag the Relevant Authorities pic.twitter.com/aQoNvTgfsL
— Mahd (@MAHD_15_oct) November 11, 2022
واقعے کے عینی شاہدنوجوانوں نے پانی وڈیو بھی اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے جائے وقوعہ پر موجود افراد پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں کئی افراد زخمی ہوئے تھے لیکن ان میں صرف ایک لڑکی تھی جس ان لوگوں نے گاڑی سے نکالا، وہ نائٹ ڈریس میں ملبوس تھی، اس کے کپڑے اتارے گئے،اسے سڑک پر گھسیٹا گیا اور ٹریفک پولیس کے اہلکار تماشا دیکھتے رہے۔
Criminal negligence on part of @ICT_Police @SZChatthaPSP @syedmustafapsp @dcislamabad @akbarnasirkhan . Has an FIR been registered yet? Any investigation or criminals apprehended?@jaadil_pk @umerijazgilani @BilawalKamal #Islamabad #Islamabadaccident https://t.co/lm5RtLuJXJ
— Khawaja Azeem Armaghan (@AzeemArmaghan) November 12, 2022
An unconscious women who had been in an accident on Islamabad expressway was inappropriately touched and harassed by a group of men claiming to “take her to the hospital” in front of the traffic police. @ICT_Police can women not even commute in peace?
— Fiza Khawar (@fizakhawar) November 11, 2022
سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر شدید غم و غصےکا اظہار کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس سے خاتون کا سراغ لگانے اور واقعے میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔









