اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: کاغذات کی اسکروٹنی کا عمل شروع
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اسلام آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کردیا گیا ، جانچ پڑتال 15 سے 18 نومبر تک جاری رہے گی۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 دسمبر کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ریٹرننگ افسران آج 15 نومبر سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یا اسکروٹنی کریں گے.
یہ بھی پڑھیے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو سپریم کورٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
اسلام آباد ایکسپریس وے پر حادثے کا شکار خاتون سے مبینہ ہراسانی کا انکشاف
واضح رہے کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 نومبر تھی.
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق اسلام آباد کی 101 یونین کونسلوں میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 3866 کاغذات نامزدگی موصول ہوئے.
صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق ریٹرننگ افسران کی طرف سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 15 نومبر سے 18 نومبر تک مکمل کی جائے گی۔
صوبائی الیکشن کمشنر کے ترجمان کے مطابق یکم دسمبر کو امیدواران کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی اور 31 دسمبر کو پولنگ کا انعقاد کیا جائےگا۔