چینی سفارت خانے میں آن لائن ورچوئل رئیلٹی تصاویری نمائش کا آغاز

چینی سفارت خانے میں آن لائن ورچوئل رئیلٹی تصاویری نمائش کا مقصد پاکستانی شہریوں کو نئے دور میں چین کی ایک غیر معمولی دہائی کی حیرت انگیز ترقی کی داستان پیش کرنا ہے، نمائش میں اپنے خوابوں کی تعاقب میں چینی عوام کی مسلسل خود ساختہ بہتری کے نقش قدم کو قلمبند کیا ہے

عوامی جمہوریہ چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے زیرانتظام پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتراورپاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے آن لائن ورچوئل رئیلٹی تصاویری نمائش کا آغازکردیا گیا ہے ۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر نے آن لائن ورچوئل رئیلٹی تصاویری نمائش کا آغازکیا گیا ہے جس کا عنوان "چین کی غیر معمولی دہائی” نیو ایرا” ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیٹ بینک اور پیپلز بینک آف چائنا کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

نمائش کا مقصد پاکستانی شہریوں کو نئے دور میں چین کی ایک غیر معمولی دہائی کی حیرت انگیز ترقی کی داستان  پیش کرنا ہے ۔ یہ تصاویری نمائش نومبر 2012 میں ہونے والی سی پی سی کی 18ویں اور 20 ویں قومی کانگریس سے جو اکتوبر 2022 میں ہوئی کی عکاسی کرتی ہے۔

یہ نمائش چین کے نئے دور میں گزشتہ 10 سالوں میں ہونے والی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہے۔پاکستان میں چینی سفارت خانے کے ثقافتی دفتر اور پاکستان میں چائنا کلچرل سینٹر کے فیس بک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ تصاویری نمائش دیکھی جاسکتی ہیں۔

تصویری نمائش پانچ حصوں پر مشتمل ہے جس میں 251 شاندار تصاویر شامل ہیں، جو سیاست، معیشت، ثقافت، لوگوں کی زندگی اور سفارت کاری کے شعبوں میں چین کے غیر معمولی دس سالوں کی شاندار کہانیوں کو بیان کرتی ہیں۔

 نمائش میں اپنے خوابوں کی تعاقب میں چینی عوام کی مسلسل خود ساختہ بہتری کے نقش قدم کو قلمبند کیا ہے۔ یہ تصاویری نمائش اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح چینی عوام مسلسل کوششوں کے ذریعے اپنے خوابوں کی تکمیل تک پہنچیں ۔

نمائش میں دیکھایا گیا ہے کہ کس طرح چینی عوام اور دنیا بھر کے لوگ مشکلات سے نکلنے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں۔ورچوئل رئیلٹی نمائش تک درج ذیل ویب لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر