اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: حکمران جماعت ن لیگ کو امیدواروں کا اکال پڑگیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 101 یونین کونسلز کے انتخابات کے لیے صرف 84 امیدواروں کو ٹکٹس جاری کیے ہیں۔

اسلام آباد کی 101 یونین کونسلز میں انتخابات کا معاملہ ، پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ، ن لیگ نے 84 یونین کونسلز کے لیے اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیئے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 یونین کونسلز کے لیے ن لیگ کو کوئی امیدوار میسر نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 101 یونین کونسلز میں سے 17 یونین کونسلز میں اپنے امیدوار ہی میدان میں نہیں اتارے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن 12 یونین کونسلز کے انتخابات میں آزاد امیدواروں کی حمایت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سلیمان شہباز کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

توہین عدالت کا معاملہ ، رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے غیرمشروط معافی مانگ لی

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو چار یونین کونسلز کی چیئرمین شپ کے لیے امیدوار نہیں مل سکے ہیں۔

مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر فضل چوہدری نے الزام لگایا ہے کہ ایک یونین کونسل پر ایک کاغذات نامزدگی جال سازی سے مسترد کیے گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مرکز میں حکمران جماعت کی کارکردگی اتنی بہترین ہے کہ انہیں اپنے زیرقیادت شہر اقتدار میں لوکل باڈیز الیکشن کے لیے امیدوار میسر نہیں آرہے ، تو عام انتخابات میں وہ پی ٹی آئی کا کیسے مقابلہ کریں گے۔ یہ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

متعلقہ تحاریر