خاتون جج دھمکی کیس: ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کو طلب کرلیا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں ٹرائل کا آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کاغذات نامزدگی میں مبینہ بیٹی کا نام ظاہر نہ کرنے پر آئی ایچ سی نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: حکمران جماعت ن لیگ کو امیدواروں کا اکال پڑگیا
اس حوالے سے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کرلیا۔
عدالت نے عمران خان کو باقاعدہ طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان بھی جمع کرا دیا ہے۔
سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد جلسے کے دوران خاتون جج کو دھمکی دی تھی۔









