اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
واقعہ سیکٹر آئی10 میں پیش آیا،بارود سے بھری گاڑی راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوئی، گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلیے بھیجی گئی تھی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ: پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی لاشیں اور 5 اہلکاروں سمیت 10 زخمی لائے گئے، ڈائریکٹر پمز اسپتال

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کو بڑی تباہی سے بچایا لیا۔ اسلام آباد میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں ایک پولیس اہلکار شہید اور5 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پیش آیا ہے، پولیس اہلکاروں نے مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی شروع کی تودہشتگردوں نے گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔
یہ بھی پٖڑھیے
دہشتگردی کی لہر میں تیزی، میرانشا خودکش حملے میں 3شہید، خضدار دھماکے میں 13زخمی
رانا ثناء اور حنا ربانی کے بیانات کے بعد میرانشاہ میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردی، دو افراد شہید
اسلام آباد پولیس نے دھماکے کو خودکش حملہ قرار دیدیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کمال مہارت سے گاڑی کو روکا، گاڑی میں ایک مرد اور ایک عورت سوار تھی۔
آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا ایک پولیس اہلکار شہید ذرائع#Islamabad #blast pic.twitter.com/5lqjnqa6ld
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) December 23, 2022
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی آئی جے پی روڈ کے ذریعے اسلام آباد میں داخل ہوئی، گاڑی میں خاتون سمیت 2 دہشت گرد سوار تھے،بارود سے بھری گاڑی ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانے کیلیے بھیجی گئی تھی۔
وزیراعلیٰ داخلہ نے مزید بتایا کہ خودکش دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی چکوال مٰیں رجسٹرڈ تھی اور اس پر لاہور کی نمبر پلیٹ نصب تھی۔
ڈی جی آئی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے ٹیکسی کو روک ڈرائیور کو باہر نکال کر گاڑی کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو گاڑی سے اترنے والے دہشت گرد نے بٹن دباکر دھماکا کردیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوگئے۔
خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر دہشتگردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہے۔
شھداء اور زخمی جوانوں کو قوم کا سلام۔ pic.twitter.com/EbPkkPPQn1
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 23, 2022
ڈائریکٹر پمز اسپتال کے مطابق اسپتال میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کی لاشیں اور 5 اہلکاروں سمیت 10 زخمی لائے گئے۔دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
آئی ٹین فور میں خود کش دھماکے کا معاملہ۔ pic.twitter.com/8sx4DfEZyJ
— Islamabad Police (@ICT_Police) December 23, 2022
خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ ضلع راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔









