موسم سرما کی تعطیلات کے باعث 3 جج رخصت پر چلے گئے

روسٹر کے مطابق 26 دسمبر سے شروع ہونے والے رواں ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے دو ڈویژن، پانچ سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین جج موسم سرما کی تعطیلات کے باعث آج پیر سے رخصت پر ہوں گے۔تاہم مقدمات کے لیے دو ڈویژن اور پانچ سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار آفس سے جاری روسٹر کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات کے باعث تین ججز رخصت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

خاتون جج دھمکی کیس: ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کو طلب کرلیا

متنازعہ ٹوئٹس کا معاملہ: خصوصی عدالت سے اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد

26 دسمبر سے شروع ہونے والے رواں ہفتے میں کیسز کی سماعت کے لیے دو ڈویژن، پانچ سنگل بینچ دستیاب ہوں گے ۔

اس ہفتے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس اعجاز اسحاق خان پر مشتمل بینچ دستیاب ہوگا ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی کیسز پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس عامر فاروق ، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سنگل بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل سنگل بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر خصوصی ڈویژن یا لارجر بینچ سماعت کے لئے دستیاب ہوگا۔

متعلقہ تحاریر