اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کا حکم
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر پولیس نے شہر میں 25 نئی چیک پوسٹیں قائم کردیں گئیں ہیں جبکہ مقامی اور غیر ملکیوں شہریوں کو حکم دیا گیا ہے کہ دوران سفر اصل شناختی دستاویزات ساتھ رکھے جائیں، گاڑیوں پر ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹ آویزان نہ کرنے پر سخت قانونی کارروائی کا حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے
اسلام آباد پولیس نے دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں جبکہ مقامی شہریوں کو شناختی کے ہمراہ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئیں ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشتگردی کی نئی لہر کے پیش نظر پولیس نے شہر میں حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے ہیں۔ شہر میں 25 عارضی چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید، 5 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے 25 نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔
citizens are requested to carry their identification documents. use excise office issued number plates on vehicles. legal action will be taken against illegal number plates and unregistered vehicles. foreign nationals should carry their identification documents with them.
⬇️— Islamabad Police (@ICT_Police) December 27, 2022
اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق شہر بھر میں شہریوں کی نقل و حرکت کیمروں کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستے سیف سٹی کیمروں کی مسلسل نگرانی میں ہوں گے ۔
پولیس حکام نےاسلام آباد کی میٹرو بس سروس کے مسافروں کی بھی نگرانی کرنے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ پولیس حکام نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اصلی شناختی کارڈ ہمرہ رکھیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے حکام نے مقامی شہریوں کو اصل شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے جبکہ غیرملکی شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کا سختی سے حکم دے دیا ہے ۔
اسلام آباد پولیس ترجمان نے کہا ہے کہاسلام آباد میں چلنے والی گاڑیوں پر ایکسائز آفس کی جانب سے جاری کردہ نمبر پلیٹ ہونی چاہیے۔ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیے
کالعدم تحریک طالبان کا ملک بھر میں دہشتگرد حملے کرنے کا اعلان
پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیرمعمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن نمبر 15 پر دی جائے جبکہ گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کا بھی کیا گیا ہے ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نےگھر کے مالکان پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے کرایہ داروں اور ہاؤس کیپنگ سٹاف کو قریبی پولیس سٹیشن یا سروس سنٹرز میں رجسٹر کروائیں۔