پولیس کی 1700 نوکریوں کیلئے 30 ہزار امیدوار، اسپورٹس کمپلیکس میں میلہ لگ گیا
اسلام آباد پولیس کی تقریباً 1700خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے 30 ہزار سے زائد امیدوار وں کی اسپورٹس کمپلیکس آمد کو سوشل میڈیا صارفین نے ملک میں بڑھتی بیروزگاری کا ثبوت قرار دیا، صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر مستقبل سے خوف آتا ہے بیروزگاری کا یہ سمندر سب کو بہا لے جائے گا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کی ایک ہزار667 ملازمتوں کیلئے30 ہزار سے زائد نوجوان پہنچ گئے جن سے اسپورٹس کمپلیکس میں تحریری امتحان لیا گیا جبکہ امیدوار جسمانی ٹیسٹ پہلے ہی پاس کرچکے ہیں۔
سوشل میڈیا پروائرل وڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اسپورٹس کمپلیکس میں30 ہزار سے زائد افراد اسلام آباد پولیس کی یک ہزار667 ملازمتوں کیلئے تحریری امتحان دینے جمع ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان میں مہنگائی،بیروزگاری بڑھے گی،شرح نمو 3.5فیصد رہے گی، آئی ایم ایف
سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک اسٹیڈیم میں 30 ہزار سے زائد افراد موجود تھے تاہم وہاں کوئی کرکٹ میچ نہیں ہورہا تھا بلکہ اسلام آباد پولیس کی ملازمت کیلئے تحریری امتحان میں شریک تھے ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوزسے منسلک صحافی ثاقب بشیر نے وڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی1667خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے30 ہزار سے زائد امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا۔
اسلام آباد پولیس کی 1667 خالی آسامیوں پر بھرتی کے لیے 30 ہزار سے زائد مرد و خواتین امیدوار تحریری امتحان میں آج حصہ لے رہے ہیں ، یہ بھرتی گزشتہ پانچ سالوں سے نفری کی کمی کو پورا کرے گی pic.twitter.com/OowjL7qP9s
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) December 31, 2022
ثاقب بشیر نے وڈیو کے کیپشن میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس کی 1667 بھرتیوں کے لیے جمع ہونے والے 30 ہزار سے زائد مرد و خواتین گزشتہ پانچ سالوں سے نفری کی کمی کو پورا کرے گی۔
معروف صحافی عمر چیمہ نے بھی پولیس کی بھرتیوں کے لیے آئے 30 ہزار امیدواروں کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ منظر دیکھ کر مستقبل سے خوف آتا ہے بیروزگاری کا یہ سمندر سب کو بہا لے جائے گا۔
یہ منظر دیکھ کر مستقبل سے ڈر آتا ہے بیروزگاری کا یہ سمندر سب کو بہا لے جائے گا pic.twitter.com/tLNfXsCVVl
— Umar Cheema (@UmarCheema1) December 31, 2022
سوشل میڈیا پر کئی افراد نے ان مناظر کو ملک میں بڑھتی بیروزگاری کا ثبوت قرار دیا۔1667 اسامیوں پر 30 ہزار امیدواروں کی شرکت کا مطلب ہے کہ ہر اسامی کے لیے 18 امیدوار میدان میں ہیں۔
اسلام آباد پولیس میں بھرتی کے لیے تحریری امتحان دینے والے امیدواروں کا تعلق چاروں صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ سے ہے جبکہ ان افراد نے فزیکل ٹیسٹ پہلے ہی پاس کرلیا ہے ۔
بھرتی ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد میں اور بالخصوص اسپورٹس کمپلیکس پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ سری نگر ہائی وے بند رکھی گئی جبکہ اسپورٹس کمپلیکس جانے والے راستے سیل کردیئےتھے ۔