لیگی قائد نواز شریف عمران خان کا طرز عمل اپنانے لگے

پی ایم ایل این کے قائد  نواز شریف کی بچوں کو ان کی ٹی شرٹس پر آٹو گراف دینے کی وڈیو وائرل ہوئی تو  سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نقل کی جا رہی ہے،سوشل میڈیا صارفین نے  نواز شریف کو مشورہ دیا کہ یہ آپ کے بس کا کام نہیں ہے

پاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل این ) کے قائد نواز شریف سے لندن میں پاکستان سے آئے طالب علموں نے ملاقات  کی. سابق وزیراعظم نے بچوں کو ان کی ٹی شرٹس پر آٹو گراف بھی دیئے ۔

پی ایم ایل این کے قائد نواز شریف کی بچوں کو ان کی ٹی شرٹس پر آٹو گراف دینے کی وڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نقل کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

لیگی رہنماؤں کے اعلانات کے باوجود نواز شریف کی وطن واپسی غیریقینی

ہم نیوزسے منسلک  صحافی  مغیث علی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کی نقل کی جارہی ہے۔ انہوں نے پوچھا یہ ٹی شرٹ کتنے کی بکے گی ؟۔

ایک ٹوئٹر صارف نے طنزیہ لکھا کہ "میاں صاحب کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں” جبکہ ایک صارف نے لیگی قائد نواز شریف  کو مشورہ دیا ہے کہ یہ آپ کے بس کا کام نہیں ہے ۔

اس سے قبل  نواز شریف کی بچوں کو ٹی شرٹس پر آٹوگراف دینے کی وڈیو نون لیگ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ نواز شریف نے بچوں سے ملاقات کی ۔

ٹوئٹر پیغام میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان سے آئے بچوں نے قائد مسلم لیگ نون سے والہانہ اظہار محبت کیا۔ بچوں نے نوازشریف صاحب سے آٹو گراف لیا۔

متعلقہ تحاریر