نوشہرہ میں وبائی مرض پھیلنے سے 300 سے زائد بچے متاثر، سرکاری اسکول بند

نوشہرہ کے علاقے آدم زئی گورنمنٹ ہائی اسکول میں بچوں میں موذی مرض پھیلنے سے 300 سے زیادہ بچے سکیبیز مبتلا ہوگئے ہیں،انتظامیہ نے فوری طور پر اسکول کو بند کردیا جبکہ ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے

خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے سرکاری اسکول میں موذی مرض پھیلنے سے 300سے زائد بچے متاثر ہونے کے بعد حکام نے تعلیمی ادارے کو فوراً بند کردیا گیا ہے ۔

نوشہرہ کے علاقے آدم زئی گورنمنٹ ہائی اسکول میں بچوں میں موذی مرض پھیلنے سے 300 سے زیادہ بچے خارش کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض کے 87373 کیسز رپورٹ

اسکول انتظامیہ کے مطابق بیماری کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر تعلیمی ادارے کو بند کیا گیا ہے جبکہ خارش کا مرض سکیبیز علاقے میں بھی پھیل رہا ہے ۔

 

انتظامیہ کی جانب سےہنگامی بنیاد پر اسکول کو تین روز کے لیے  بند کیا گیا ہے جبکہ اسکیبیز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے میڈیکل ٹیم نے ویکسی نیشن  تجویز کردی ہیں۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق اس موذی مرض خارش کو اسکیبیز کہا جاتا ہے جوکہ موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے، اسکیبیز نے ایک وباء کی صورت اختیار کرلی ہے ۔

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ آدم زئی گورنمنٹ ہائی اسکول کے متاثرہ بچے کو طبی امداد فراہم کردی گئی ہے اور وہ سب اپنے گھروں میں موجود ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق موذی مرض اسکیبیز وبائی مرض اختیار کرتے ہوئے تیزی سے علاقے میں پھیل رہا ہے  جس سے پورے شہر میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔

متعلقہ تحاریر