جیل بھرو تحریک: پشاور میں سابق گورنر اور صوبائی وزراء گرفتاریاں دینےکیلئے تیار

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں خیبرپختون خواہ کے سابق گورنرشاہ فرمان، سابق صوبائی وزراء اشتیاق ارمڑ، عاطف خان اور شہرام ترکئی سمیت دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے،نگراں حکومت کی جانب سے خیبر پختون خواہ کے متعدد اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں خیبر پختون خواہ کے سابق گورنر شاہ فرمان، سابق صوبائی وزراء اشتیاق ارمڑ، عاطف خان اور شہرام ترکئی سمیت دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے ۔

تحریک انصاف کی جاب سے خیبر پختون خواہ بھر میں آج جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاریاں دی جائیں گی۔ عمران خان کی ہدایت پر سینئر پارٹی رہنما پہلے مرحلے میں  گرفتاریاں دیں گے ۔

یہ بھی پڑھیے

جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے دو رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج

  خیبرپختون خواہ میں پہلے مرحلے میں سابق گورنر شاہ فرمان، سابق صوبائی وزراء  شہرام ترکئی ، عاطف خان  سمیت دیگر رہنما گرفتاریاں دیں گے جس کے بعد دیگر اضلاع میں کارکنان بھی گرفتاریاں دینگے۔

نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے  صوبے بھر میں سیکیورٹی کے  خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ضلعی دفاتر،  ضلعی پولیس  کے دفاتر میں  فیسی لیٹیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

نگراں حکومت کی جانب سے خیبر پختون خواہ کے متعدد اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی   گئی ہے ۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات  شفیع اللہ خان کا کہنا ہے کہ بلا وجہ کسی کو گرفتار نہیں کریں گے ۔

نگران وزیر جیل خانہ جات خیبر پختون خواہ شفیع اللہ نے کہا کہ صوبے کی 38 جیلوں میں پہلے گنجائش سے زائد قیدی موجود ہیں اس لیے بلا وجہ کسی کو گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔

نگران وزیرجیل خانہ جات خیبر پختون خواہ شفیع اللہ نے کہا کہ اگر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر مجبوراً گرفتاریاں کی جائیں گے اور ملزمان کو جیل بھیجا جائے گا ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبر پختون خواہ نے جیل بھرو تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے 10 رکنی صوبائی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ ساتھ میں قانونی ماہرین پر مشتمل جیل ٹیم بھی بنائی گئی ہے۔

متعلقہ تحاریر