مشتاق یوسفزئی کا گورنر کے پی کے پر ٹرانسفر پوسٹنگ سے پیسہ بنانے کا الزام
ایک انتہائی اچھے افسر امداد اللہ بوسل نے خیبرپختونخوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آج کل ہر حکومتی عہدے کی کوئی قیمت ہے۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، سینئر صحافی
سینئرصحافی مشتاق یوسفزئی نے گورنر خیبرپختنونخوا حاجی غلام علی پر تبادلوں اور تقرریوں سے پیسہ بنانے کاالزام عائد کردیا۔
مشتاق یوسفزئی کے مطابق گورنر کے رویے سے تنگ آکر سینئر افسرامداد اللہ بوسل نے خیبرپختونخوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بارسین: داسو ڈیم پر کام کرنے والے چینی ماہرین کے کیمپ میں خوفناک آتشزدگی
تحریک انصاف نے پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹی فیکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
سینئر صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”وزیراعظم صاحب!خیبرپختونخوا میں یہ صورتحال ہے۔جسے آپ نے حاجی غلام علی اینڈ کمپنی کو سونپ رکھا ہے۔
Mr @CMShehbaz this is the situation in @GovernmentKP that you left to @hajghulamali & co. A very good officer Imdadullah Bosal chose to leave KP. Every govt position has a price these days. It never happened before. That’s why PDM is escaping from polls. pic.twitter.com/NvW0nSMrej
— Mushtaq Yusufzai (@MYusufzai) April 7, 2023
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک انتہائی اچھے افسر امداد اللہ بوسل نے خیبرپختونخوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، آج کل ہر حکومتی عہدے کی کوئی قیمت ہے۔ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہی وجہ ہے کہ پی ڈی ایم حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔