برطانیہ سے کاروبار سمیٹ کر مردان آنے والے عالم زیب کا اسٹور رشوت نہ دینے پر سیل

عالم زیب 14 سال قبل برطانیہ میں اپنے 3 ریسٹورنٹ بند کرکے پاکستان آیا تھا اور مردان کا پہلا ڈیپارٹمنٹل اسٹور قائم کیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر براق اعوان نے بالواسطہ رشوت نہ دینے پر اسٹور پر تالے ڈال دیے، عالم زیب کی وڈٰو وائرل

14 سال قبل برطانیہ سے کاروبار سمیٹنے کے بعد  وطن کی محبت میں واپس آکر مردان میں پہلا ڈیپارٹمنٹل اسٹور کھولنے والا عالم زیب بیوروکریسی کی رشوت خوری سےتنگ آگیا۔

عالم زیب نے الزام عائد کیا ہے کہ اسٹنٹ کمشنر براق اعوان نے  بالواسطہ رشوت دینے سے انکار پر اسکا اسٹور سیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

نگراں حکومت نے سابقہ کے پی کے حکومت کے دعوے پر مہر تصدیق ثبت کردی

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس مسرت ہلالی کو پی ایچ سی کا باقاعدہ چیف جسٹس بنانے کی سفارش

عرب نیوز سے وابتہ سینئر صحافی نعمت خان  نے عالم زیب کا پشتوزبان میں   وڈیو پیغام اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ ہے کہ”عالم زیب خان نے برطانیہ میں اپنے تین ریستوران بیچے اور 14 سال قبل پاکستان واپس آکر مردان میں پہلا سپر اسٹور قائم کیا۔ بدقسمتی سے اسسٹنٹ کمشنر نے آج اس کا مارٹ سیل کر دیا کیونکہ اس نے بالواسطہ رشوت دینے سے انکار کر دیا تھا“۔

نعمت خان نے مزید لکھاکہ”مردان میں ایک ایسے چھوٹے تاجر کو ہراساں کیا جانا جس کی کاروبار کے خدمات کا سب اعتراف کرتے ہیں میں تعاون کا اعتراف سبھی کرتے ہیں  ، سے سوال پیدا ہوتا ہےکہ   کیا عالم زیب نے پاکستان واپسی کا  درست فیصلہ کیا؟    اسسٹنٹ کمشنر برق اعوان نے عالم زیب کو یقین دلایا ہے کہ ان کا فیصلہ غلط تھا۔

وی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی شاہد عباسی نے نعمت خان کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ” چند ہفتے قبل مردان جانے اور اس مارٹ کے وزٹ کا موقع ملا تھا، علاقے میں کاؤنٹرفیٹڈ پراڈکٹس کی مارکیٹ کلچر کے باوجود یہاں کی ورائٹی سروسز اور اشیا کے نرخ عمدہ تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر براق اعوان نے کاروبارعوام دوست ماحول بنانے کے بجائےعلاقے کا ایک اہم پوائنٹ بند کر کے جانے کس کی خدمت کی ہے“۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے بھی مردان کے معروف تاجر کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر آواز اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے پوزیشن واضح کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ تحاریر