خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں طوفانی بارشوں سے خواتین و بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 160 گھروں کو  بھی نقصان پہنچا ہے ،133 مویشی بھی جان سے گئے

خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور آندھی نے تباہی مچادی۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق قدرتی آفات سے اب تک 28 افراد جان کی بازی ہار جبکہ 150 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور آندھی سے 28 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 150 زے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

خطرناک سمندری طوفان بپرجوئے جنوب مشرقی سندھ کے ساحل کے قریب پہنچ گیا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا نے صوبے میں بارشوں اور آندھی سے ہونے والی تباہی کے اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ صوبے میں شدید بارشوں اور آندھی سے  خواتین و بچوں سمیت 28 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور تیز طوفانی ہواؤں سے جنوبی اضلاع میں 8 خواتین ، 2 بچوں سمیت 28 افراد جاں بحق جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق طوفانی ہواؤں سے  160 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ بجلی کے کھمبے اور کئی درخت بھی اکھڑ گئے ۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ بارشوں سے صوبے کے مختلف اضلاع میں 133 جانور ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے

محکمہ موسمیات نے سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

صوبائی حکام کی رپورٹ کے مطابق بارشوں سے کئی درخت  اکھڑ گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی سے کھمبے بھی اکھڑے جس سے بجلی کی فراہم معطل ہوگئی ہے ۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارشوں اور طوفانی ہواؤں سے  صوبے کے انفراسٹرکچر کو تباہ کن اور شدید  نقصان  کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ تحاریر