کے پی کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
حکام کے مطابق جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی۔

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ہفتے کی صبح 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق سوات، ہزارہ ڈویژن، صوابی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 تھی۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک نے نئی پارٹی کا اعلان کر دیا
ای سی پی نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 150 کلومیٹر زمین کے اندر تک تھی۔
جس علاقے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں کے لوگ خوف و ہراس کے عالم میں قرآن پاک کی آیات کی تلاوت کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
تاہم جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں سے کسی سے بھی علاقے سے جانی، زخمی اور املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔