خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے اجتماعی استعفوں کی اندرونی کہانی، نیوز 360 پر

اعلی سطح کے ذرائع نے نیوز 360 کو بتایا ہے کہ کے پی نگران وزرا کو ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا ہے۔ خیبرپختونخوا نگران کابینہ کے استعفوں کا فیصلہ گزشتہ ماہ ہوا تھا، پی پی، اے این پی کو کابینہ میں تبدیلی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، جے یو آئی کو خیبرپختونخوا نگران کابینہ میں بڑی تبدیلی پر منا لیا گیا تھا۔ خیبر پختون کے نگران وزرا سے چودہ اگست کے بعد استعفے لئے جانے تھے، الیکشن کمیشن کا حکم نامہ آنے پر قبل از وقت استعفے لئے گئے، پیپلزپارٹی، ن لیگ، اے این پی کو نگران کابینہ پر تحفظات تھے، اتحادیوں کو منانے کیلئے نگران وزرا سے استعفے لینے کا فیصلہ کیا گیا، کے پی نگران وزرا کو ہٹانے کا مقصد اتحادی جماعتوں کو راضی کرنا ہے، کے پی نگران کابینہ کے وزرا پر کرپشن،جانبداری کے الزامات تھے، کے پی نگران وزرا کی وجہ سے صوبے میں مسائل جنم لے رہے تھے، کے پی نگران کابینہ کی تشکیل نو سے جماعتوں کو مساوی مواقع ملیں گے۔