بٹگرام: چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اساتذہ اور بچے ہزاروں فٹ بلندی پر پھنس گئے

بٹگرام کے علاقے آلائی میں چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ گئی، اسکول جانیوالے اساتذہ اور بچے کئی گھنٹے سے لفٹ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام کے قریب آلائی میں صبح سویرے بچوں اور اسکول اساتذہ کو لے جانیوالی چیئر لفٹ کے 2 رسے ٹوٹ گئی، جس کے باعث لفٹ پھنس گئی، لفٹ میں اساتذہ اور 8 بچے موجود ہیں، لفٹ سیکڑوں فٹ بلندی پر ایک جانب کو جھکی ہوئی ہے۔

کمشنر ہزارہ نے نگران حکومت سے لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مانگ لیا۔

ترجمان 1122 بلال فیضی نے سماء ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئر لفٹ کے مقام پر پہنچنے میں دو سے ڈھائی گھنٹے لگتے ہیں، ریسکیو ٹیمیں راستے میں ہیں، جلد سے جلد وہاں پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلی ترجیحی لوگوں کو محفوظ طریقے سے نکالنا ہے، چیئر لفٹ کی دو رسیاں ٹوٹ چکی ہیں، چیئر لفٹ دو ہزار فٹ بلندی پر ہے، ڈبل ون ڈبل ٹو پہلے بھی اس طرح کے ریسکیو آپریشن کر چکا ہے۔

متعلقہ تحاریر